حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا هارون بن سليمان الأصبهاني، حدثنا عبد الرحمن بن مَهدي، حدثنا سفيان الثَّوْري، عن قيس بن مُسلم (1)، قال: سألت الحسن بن محمد عن قول الله ﵎: ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ﴾ [الأنفال: 41]، قال: هذا مِفتاحُ كلامٍ، للهِ (2) تعالى ما في الدنيا والآخرة، قال: اختلف الناسُ في هذين السهمَين بعد وفاة رسول الله ﷺ، فقال قائلون: سَهْمُ القُربَى لقَرابة النبي ﷺ، وقال قائلون: لقَرابة الخليفة، وقال قائلون: سهمُ النبي ﷺ للخليفة مِن بعده، فاجتمع رأيُهم على أن يجعلوا هذين السهمَين في الخيل والعُدَّة في سبيل الله، فكانا على ذلك في خلافة أبي بكر وعمر ﵄ (3).
حافظ طلحہ بابر
قیس بن مسلم کہتے ہیں کہ میں نے حسن بن محمد سے اللہ عزوجل کے اس ارشاد: ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ﴾ ”اور جان لو کہ جو کچھ تم غنیمت میں پاؤ اس کا پانچواں حصہ اللہ اور رسول کے لیے ہے“ [الأنفال: 41] کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: یہ کلام کا آغاز ہے، اللہ ہی کے لیے وہ سب کچھ ہے جو دنیا اور آخرت میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد ان دو حصوں (اللہ اور رسول کے حصے) کے بارے میں لوگوں میں اختلاف ہوا؛ کچھ نے کہا: ”ذوی القربیٰ“ کا حصہ نبی ﷺ کے رشتہ داروں کے لیے ہے، کچھ نے کہا: یہ خلیفہ کے رشتہ داروں کے لیے ہے، اور کچھ نے کہا کہ نبی ﷺ کا حصہ ان کے بعد والے خلیفہ کا ہے، پھر سب کا اتفاق اس بات پر ہو گیا کہ ان دونوں حصوں کو اللہ کی راہ میں گھوڑوں اور جنگی سامان کی تیاری میں صرف کیا جائے، چنانچہ ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی خلافت میں اسی پر عمل رہا۔
حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا يعقوب بن يوسف القَزْويني، حدثنا محمد بن سعيد بن سابِق، حدثنا أبو جعفر الرازي، عن مُطرِّف، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، قال: سمعت عليًّا يقول: ولَّاني رسولُ الله ﷺ خَمْسَ الخُمس، فوضعتُه مَواضِعَه حياةَ رسولِ الله ﷺ وأبي بكر وعمر ﵄ (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2586 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2586 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے ”خمس کے خمس“ (پانچویں حصے کا انتظام) کا ولی مقرر فرمایا تھا، چنانچہ میں نے رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی زندگی میں اسے ان کے متعلقہ مقامات پر صرف کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصفّار، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حدثنا أبو حذيفة وأبو نُعيم، قالا: حدثنا سفيان، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة، قالت: كانت صفيَّةُ من الصَّفِيّ (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2587 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2587 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا ”صَفِیّ“ میں شامل تھیں (یعنی وہ حصہ جو نبی کریم ﷺ تقسیم سے پہلے اپنے لیے منتخب فرماتے تھے)۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔