کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: وہ دعا جو نبی ﷺ نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کو سکھائی۔
أخبرنا بكر بن محمد الصَّيرفي بمَرْو، حدثنا عبد الصمد بن الفَضْل، حدثنا عبد الله بن يزيد المقرئ، حدثنا سعيد بن أبي أيّوب، حدثني عبد الله بن الوليد، عن عبد الله بن عبد الرحمن بن حُجَيرة، عن أبيه، عن أبي هريرة: أنَّ رسولَ الله ﷺ أَوصَى سلمانَ الخَير، فقال: "يا سلمانُ، إنَّ رسولَ الله يريدُ أن يَمنحَك كلماتٍ تسألُهُن الرحمنَ، وترغبُ إليه فيهنّ، وتدعُو بهنّ في الليل والنهار، قُل: اللهمَّ إني أسألُك صحةً في إيمانٍ، وإيمانًا في حُسن خُلُق، ونجاحًا يتبعه فَلاحٌ، ورحمةً منك وعافيةً، ومغفرةً منك ورِضوانًا" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا سلمان خیر (فارسی) رضی اللہ عنہ کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا: ”اے سلمان! رسول اللہ چاہتے ہیں کہ تمہیں ایسے کلمات عطا کریں جن کے ذریعے تم رحمٰن سے سوال کرو، اس کی طرف رغبت کرو اور دن رات ان کے ذریعے دعا مانگو، کہو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ صِحَّةً فِي إِيمَانٍ، وَإِيمَانًا فِي حُسْنِ خُلُقٍ، وَنَجَاحًا يتبَعُهُ فَلَاحٌ، وَرَحْمَةً مِنْكَ وَعَافِيَةً، وَمَغْفِرَةً مِنْكَ وَرِضْوَانًا» ”اے اللہ! میں تجھ سے ایمان کے ساتھ صحت و سلامتی کا، اچھے اخلاق کے ساتھ کامل ایمان کا، ایسی کامیابی کا جس کے پیچھے فلاح و کامرانی ہو، اور تیری طرف سے رحمت، عافیت، بخشش اور تیری رضا کا سوال کرتا ہوں۔““
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو عبد الله أحمد بن يحيى الحُجْري، حدثنا زيد بن الحُباب، حدثنا حميد (1) بن مِهْران، حدثنا عطاء، عن أبي هريرة، قال: حدثنا سلمانُ الفارسيُّ، قال: قال رسولُ الله ﷺ: "مَن قال: اللهمَّ إني أُشهِدُك وأُشهِدُ ملائكتَك وحَمَلَةَ عَرشِك، وأُشهِدُ مَن في السماواتِ وأُشهِدُ من في الأرض، أنك أنتَ اللهُ لا إله إلَّا أنتَ، وحدَك لا شريكَ لك، وأشهَدُ أنَّ محمدًا عبدُك ورسولُك، من قالها مَرَّةً أَعتقَ اللهُ ثُلثَه من النار، ومَن قالها مرتَين أَعتقَ اللهُ ثُلثَيه من النار، ومن قالها ثلاثًا أُعتِقَ كلُّه من النار" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے یہ کہا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَحَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَأُشْهِدُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَأُشْهِدُ مَنْ فِي الْأَرْضِ، أَنَّكَ أَنْتَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ» ”اے اللہ! میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے فرشتوں، تیرے عرش کو اٹھانے والوں، اور جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے ان سب کو گواہ بناتا ہوں کہ یقیناً تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) تیرے بندے اور رسول ہیں“، جس نے اسے ایک بار کہا اللہ اس کا ایک تہائی حصہ آگ سے آزاد کر دیتا ہے، جس نے دو بار کہا اللہ اس کے دو تہائی حصے کو آگ سے آزاد کر دیتا ہے، اور جس نے تین بار کہا اسے مکمل طور پر آگ سے آزاد کر دیا جاتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔