أخبرني إبراهيم بن عِصْمة بن إبراهيم العدل، حدثنا السَّرِيُّ بن خُزيمة، حدثنا عثمان بن الهيثم، حدثنا عوف بن أبي جَمِيلة، عن محمد بن سِيرِين، عن أبي هريرة: أنَّ رسولَ الله ﷺ أتاه رجلٌ فقال: إنَّ أبي شيخٌ كبيرٌ أدرك الإسلام ولم يَحُجَّ، ولا يَستَمسِكُ على الراحلة، وإن شَدَدتُه بالحبل على الراحلة خَشِيتُ أن أقتله، فقال رسولُ الله ﷺ: "احجُجْ عن أبيك" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه الألفاظ.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه الألفاظ.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا: میرے والد بہت بوڑھے ہیں، انہوں نے اسلام تو پا لیا مگر حج نہیں کر سکے، وہ سواری پر ٹھہر بھی نہیں سکتے اور اگر میں انہیں رسی سے سواری پر باندھ دوں تو ڈر ہے کہ کہیں وہ مر نہ جائیں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے باپ کی طرف سے حج کرو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرني عبد الرحمن بن الحسن القاضي بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا شعبة. وأخبرنا أبو عمرو محمد بن جعفر العَدْل، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد بن صُدْران، حدثنا خالد بن الحارث، حدثنا شعبة، سمعتُ النعمان بن سالم يقول: سمعتُ عمرَو بن أَوس يحدِّث عن أبي رَزِين أنه قال: يا رسولَ الله، إنَّ أبي شيخٌ كبير لا يستطيع الحَجَّ والعُمرة ولا الظَّعَن، قال: "حُجَّ عن أبيكَ واعتَمِر" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابو رزین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے والد بہت بوڑھے ہیں، وہ نہ حج کی طاقت رکھتے ہیں، نہ عمرہ کی اور نہ ہی سفر کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے باپ کی طرف سے حج اور عمرہ ادا کرو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔