المستدرك على الصحيحين
كتاب الإمامة وصلاة الجماعة— امامت اور باجماعت نماز کی کتاب
عَلِّمُوا الصَّبِيَّ الصَّلَاةَ ابْنَ سَبْعٍ باب: سات سال کی عمر میں بچوں کو نماز کی تعلیم دو۔
حدیث نمبر: 961
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، حدثنا حَرمَلة بن عبد العزيز بن الرَّبيع بن سَبْرة، عن عمِّه عبد الملك بن الرَّبيع، عن أبيه، عن جدِّه قال: قال رسول الله ﷺ: "عَلِّموا الصبيَّ الصلاةَ ابنَ سبعِ سنين، واضرِبُوه عليها ابنَ عَشْرٍ" (3).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 948 - على شرط مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا سبرہ بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "بچے کو سات سال کی عمر میں نماز سکھاؤ، اور جب وہ دس سال کا ہو جائے (اور نماز نہ پڑھے) تو اسے اس پر سزا دو۔"
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الملك بن الربيع. وانظر ما سلف برقم (725).
درجۂ حدیث: (3) عبدالملک بن ربیع کی وجہ سے متابعات میں سند "حسن" ہے۔ (نمبر 725)
درجۂ حدیث: (3) عبدالملک بن ربیع کی وجہ سے متابعات میں سند "حسن" ہے۔ (نمبر 725)
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 961 سے ماخوذ ہے۔