حدیث نمبر: 942
حدثنا أبو سعيد عمرو بن محمد بن منصور العَدْل، حدثنا عمر بن حفص السَّدُوسي، حدثنا عاصم بن علي، حدثنا الليث بن سعد، عن حُنَين بن أبي حَكِيم، عن عُلَيِّ بن رَبَاح، عن عُقْبة بن عامر قال: قال رسول الله ﷺ: "اقرَؤوا المعوِّذاتِ في دُبُرِ كلِّ صلاة" (3). صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 929 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "ہر نماز کے بعد معوذات (سورہ فلق اور سورہ ناس) پڑھا کرو۔"
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الإمامة وصلاة الجماعة / حدیث: 942
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن» [ترقيم الرساله 942] [ترقيم الشركة 935] [ترقيم العلميه 929]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن.
درجۂ حدیث: (3) حدیث صحیح ہے اور یہ سند "حسن" ہے۔
وأخرجه أحمد 29/ (17792)، وأبو داود (1523)، والنسائي (1260)، وابن حبان (2004) من طريقين عن الليث بن سعد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (17792/29)، ابوداؤد (1523)، نسائی (1260) اور ابن حبان (2004) نے لیث بن سعد کے دو طریقوں سے اسی واسطے کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 28/ (17417)، والترمذي (2903)، والنسائي (9890) من طريقين عن علي بن رباح، به.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (17417/28)، ترمذی (2903) اور نسائی (9890) نے علی بن رباح کے دو طریقوں سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 942 سے ماخوذ ہے۔