حدیث نمبر: 931
حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا أبو عبد الله محمد بن إبراهيم العَبْدي، حدثنا أبو صالح الحَكَم بن موسى القَنطَري، حدثنا الوليد بن مسلم، عن الأوزاعي، عن يحيى بن أبي كَثير، عن عبد الله بن أبي قَتَادة، عن أبيه قال: قال رسول الله ﷺ: "أسوأُ الناسِ سرقةً الذي يَسرِقُ صلاتَه" قالوا: يا رسول الله، كيف يسرقُ صلاتَه؟ قال: "لا يُتِمُّ ركوعَها ولا سجودَها" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه، والذي عندي أنهما لم يخرجاه لخلافٍ فيه بين كاتب الأوزاعي والوليد بن مسلم.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 835 - على شرطهما
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "لوگوں میں سب سے بدتر چور وہ ہے جو اپنی نماز میں چوری کرتا ہے۔" صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ اپنی نماز میں کیسے چوری کرتا ہے؟ فرمایا: "وہ اس کے رکوع اور سجدے پورے نہیں کرتا۔"
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، میرے نزدیک اس کی وجہ اوزاعی کے کاتب اور ولید بن مسلم کے درمیان پایا جانے والا اختلاف ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الإمامة وصلاة الجماعة / حدیث: 931
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 931] [ترقيم الشركة 841] [ترقيم العلميه 835]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه أحمد 37/ (22643) عن الحكم بن موسى، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (22643/37) نے حکم بن موسیٰ کی سند سے اسی واسطے کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أيضًا (22642) عن محمد بن النُّوشجان عن الوليد بن مسلم، به.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (22642) نے محمد بن النوشجان کی سند سے روایت کیا ہے۔
وانظر ما بعده.
فنی نکتہ: اس سے اگلی روایت بھی ملاحظہ فرمائیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 931 سے ماخوذ ہے۔