المستدرك على الصحيحين
كتاب الإمامة وصلاة الجماعة— امامت اور باجماعت نماز کی کتاب
خَمْسَ عَشْرَةَ سَجْدَةً فِي الْقُرْآنِ باب: قرآنِ مجید میں پندرہ سجدے ہیں۔
حدیث نمبر: 906
حدثنا أبو عبد الله محمد بن علي الجَوهَري ببغداد، حدثنا أبو إسماعيل محمد بن إسماعيل السُّلَمي، حدثنا سعيد بن أبي مريم، حدثنا نافع بن يزيد، حدثني الحارث بن سعيد، عن عبد الله بن مُنَين، عن عمرو بن العاص: أنَّ رسول الله ﷺ أقرأَه خمسَ عشرةَ سجدةً في القرآن: ثلاثةً في المفصَّل، وسورةِ الحجِّ سجدتين (2).
هذا حديث رواتُه مِصريُّون قد احتَجَّ الشيخانِ بأكثرهم (3)، وليس في عدد سجود القرآن أتمُّ منه، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 811 - رواته مصريون احتجا بأكثرهمحافظ طلحہ بابر
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں قرآن میں پندرہ سجدے پڑھائے، جن میں سے تین مفصل (آخری سورتوں) میں ہیں اور دو سجدے سورہ حج میں ہیں۔
اس کے تمام راوی مصری اور ثقہ ہیں اور اکثر سے شیخین نے احتجاج کیا ہے، قرآن کے سجدوں کی تعداد کے بارے میں یہ سب سے مکمل روایت ہے مگر شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده ضعيف لجهالة الحارث بن سعيد وعبد الله بن مُنَين.
درجۂ حدیث: (2) حارث بن سعید اور عبداللہ بن منین کے مجہول ہونے کی وجہ سے سند ضعیف ہے۔
وأخرجه أبو داود (1401)، وابن ماجه (1057) من طريقين عن سعيد بن أبي مريم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابوداؤد (1401) اور ابن ماجہ (1057) نے سعید بن ابی مریم کے دو طریقوں سے اسی واسطے کے ساتھ روایت کیا ہے۔
(3) ليس ذلك إلَّا في سعيد بن أبي مريم ونافع بن يزيد.
فنی نکتہ: (3) یہ (جہالت) صرف سعید بن ابی مریم اور نافع بن یزید کے بارے میں ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 906 سے ماخوذ ہے۔