المستدرك على الصحيحين
كتاب الإمامة وصلاة الجماعة— امامت اور باجماعت نماز کی کتاب
فُضِّلَتْ سُورَةُ الْحَجِّ بِسَجْدَتَيْنِ باب: سورۃ الحج کو دو سجدوں کی فضیلت دی گئی ہے۔
حدیث نمبر: 900
حدَّثَناه علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا بِشْر بن موسى، حدثنا يحيى بن إسحاق السَّيلَحِيني، حدثنا ابن لَهِيعة، عن مِشرَح بن هاعانَ، عن عُقْبة بن عامر قال: قال رسول الله ﷺ: "فُضِّلَت سورةُ الحجِّ بسجدَتَينِ، فمن لم يسجُدْهما فلا يَقرَأْهما" (3).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 805 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سورہ حج کو (قرآن کی دیگر سورتوں پر) دو سجدوں کے ذریعے فضیلت دی گئی ہے، پس جو شخص یہ دو سجدے نہ کرے وہ اس سورت کی تلاوت نہ کرے۔“
امام حاکم فرماتے ہیں کہ اس کی سند میں ابن لہیہ موجود ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) حسن بطرقه وشواهده دون قوله: "فمن لم يسجدهما فلا يقرأهما"، وفي هذا الإسناد مقال كما هو مبيَّن في التعليق على "مسند أحمد" 28/ (17364).
درجۂ حدیث: (3) اپنے طرق اور شواہد کی بنا پر "حسن" ہے سوائے اس جملے کے: "جو ان دونوں سجدوں کو نہ کرے وہ یہ سورتیں نہ پڑھے"۔ اس سند پر کلام ہے جیسا کہ مسند احمد (17364/28) میں واضح کیا گیا ہے۔
وأخرجه أحمد (17364) و (17412)، وأبو داود (1402)، والترمذي (578) من طرق عن ابن لهيعة، بهذا الإسناد. وقال الترمذي: هذا حديث ليس إسناده بذاك القوي. وسيأتي برقم (3512).
حوالہ / مصدر: اسے احمد (17364، 17412)، ابوداؤد (1402) اور ترمذی (578) نے ابن لہیعہ کے طریقوں سے روایت کیا ہے۔ ترمذی نے کہا کہ اس کی سند زیادہ قوی نہیں ہے۔ یہ آگے نمبر (3512) پر آئے گی۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 900 سے ماخوذ ہے۔