المستدرك على الصحيحين
كتاب : الأهوال— ( قیامت کی ) ہولناکیوں کے بارے میں روایات
السُّورُ الَّذِي ذَكَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى فِي الْقُرْآنِ باب: اس دیوار (سور) کا تذکرہ جس کا اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ذکر فرمایا ہے
حدیث نمبر: 8993
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحر بن نصر الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وهب أخبرني عمرو بن الحارث، عن دَرّاج، عن أبي الهيثم، عن أبي سعيد، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "لو أنَّ دَلْوَ غَسّاقِ يُهراقُ في الدنيا، لأنتَنَ أهلُ الدنيا" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8779 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر غساق (جہنمیوں کے بہتے ہوئے پیپ اور لہو) کا ایک ڈول بھی دنیا میں بہا دیا جائے تو تمام اہل دنیا بدبو سے مر جائیں (یا پوری دنیا بدبودار ہو جائے)۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده ضعيف. وقد سلف برقم (3892) بلفظ: "دلوًا من غسلين".
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند ضعیف ہے۔ اور یہ پہلے نمبر (3892) پر ان الفاظ کے ساتھ گزر چکا ہے: "دلوًا من غسلين"۔
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند ضعیف ہے۔ اور یہ پہلے نمبر (3892) پر ان الفاظ کے ساتھ گزر چکا ہے: "دلوًا من غسلين"۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8993 سے ماخوذ ہے۔