حدیث نمبر: 8991
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بحر بن نَصْر الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن دَرَّاج أبي السَّمْح، عن أبي الهيثم، عن أبي سعيد، أنَّ النبي ﷺ قال: "لو ضَرَب مِقمَعٌ من حديدِ جَهَنَّمَ الجبلَ لتفتَّتَ كما يُضرب به أهلُ النار، فصار (2) رمادًا" (3).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8777 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر جہنم کے لوہے کا گرز (ہتھوڑا) کسی پہاڑ پر مارا جائے تو وہ بھی اسی طرح ریزہ ریزہ ہو جائے جس طرح اس سے اہل جہنم کو مارا جائے گا، اور وہ راکھ بن جائے گا۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب : الأهوال / حدیث: 8991
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف» [ترقيم الرساله 8991] [ترقيم الشركة 8883] [ترقيم العلميه 8777]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) كذا في "تلخيص الذهبي"، وفي النسخ الخطية: لصار.
فنی نکتہ / علّت: (2) ذہبی کی "تلخیص" میں اسی طرح ہے، جبکہ قلمی نسخوں میں "لصار" ہے۔
(3) إسناده ضعيف.
درجۂ حدیث: (3) اس کی سند ضعیف ہے۔
وأخرجه أحمد 18 / (11786) من طريق ابن لهيعة، عن دراج، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اور اسے امام احمد (11786/18) نے ابن لہیعہ کے طریق سے، دراج سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8991 سے ماخوذ ہے۔