المستدرك على الصحيحين
كتاب الإمامة وصلاة الجماعة— امامت اور باجماعت نماز کی کتاب
كَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِ الْقُرْآنِ بِاللَّيْلِ : " سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ فَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ " باب: رسولُ اللہ ﷺ رات کے وقت سجدۂ تلاوت میں یہ دعا پڑھتے تھے: میرا چہرہ اس ذات کے لیے سجدہ ریز ہوا جس نے اسے پیدا کیا، اور اپنی قدرت و قوت سے اس کے کان اور آنکھیں کھولیں۔
حدیث نمبر: 896
فأخبرَناه عبد الله بن محمد الصَّيدَلاني، حدثنا محمد بن أيوب، أخبرنا سهل بن بكَّار، حدثنا وُهَيب، عن خالد الحذَّاء، عن أبي العاليَة، عن عائشة: أنَّ رسول الله ﷺ كان يقول في سجودِ القرآن: "سَجَدَ وجهي للَّذي خَلَقَه، وشَقَّ سمعَه وبصرَه" (2). وأما حديث عبد الوهاب:
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ سجدہ تلاوت میں یہ کلمات کہتے تھے: «سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ، وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ.» ”میرے چہرے نے اس ذات کو سجدہ کیا جس نے اسے تخلیق کیا اور اس کے کان اور آنکھیں بنائیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) صحيح لغيره دون تقييده بسجود القرآن، وانظر ما قبله وما بعده.
درجۂ حدیث: (2) سجدہ تلاوت کی قید کے بغیر "صحیح لغیرہ" ہے۔
درجۂ حدیث: (2) سجدہ تلاوت کی قید کے بغیر "صحیح لغیرہ" ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 896 سے ماخوذ ہے۔