حدیث نمبر: 8880
حدَّثَناه علي بن حَمْشاذ العَدْل، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا عمرو بن مرزوق، حدثنا عِمران القَطّان، عن قتادة، عن عبد الرحمن بن آدم، عن عبد الله بن عمرو قال: لا تقومُ الساعةُ حتى يَبعَثَ اللهُ ريحًا لا تدعُ أحدًا في قلبه مِثقَالُ ذَرّةٍ من تُقًى أو نُهًى إلَّا قَبَضَته، ويَلْحَقُ كلُّ قوم بما كان يَعبُد آباؤُهم في الجاهلية (2).
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک اللہ تعالیٰ ایک ایسی ہوا نہ بھیج دے جو ہر اس شخص کی روح قبض کر لے گی جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تقویٰ یا سمجھ بوجھ ہوگی، اور (باقی ماندہ) ہر قوم ان (بتوں) کے پیچھے لگ جائے گی جن کی ان کے آباؤ اجداد جاہلیت میں عبادت کیا کرتے تھے۔
یہ حدیث بھی صحیح سند کے ساتھ مروی ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الفتن والملاحم / حدیث: 8880
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن» [ترقيم الرساله 8880] [ترقيم الشركة 8772]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن. وقد سلف برقم. وقد سلف برقم (8613).
درجۂ حدیث: اس حدیث کی سند حسن ہے۔
حوالہ / مصدر: یہ روایت اس سے قبل نمبر (8613) کے تحت گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8880 سے ماخوذ ہے۔