المستدرك على الصحيحين
كتاب الإمامة وصلاة الجماعة— امامت اور باجماعت نماز کی کتاب
مِنْ حُسْنِ الصَّلَاةِ إِقَامَةُ الصَّفِّ باب: نماز کی خوبصورتی میں سے صفوں کو درست قائم کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 883
حدثنا جعفر بن محمد بن نُصَير الخُلْدي، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا عبد الله بن بكر السَّهْمي، حدثنا هشام الدَّستُوائي، عن يحيى بن أبي كثير، عن محمد بن إبراهيم بن الحارث، عن خالد بن مَعْدان، عن العِرْباض بن سارِيَة: أنَّ رسول الله ﷺ كان يستغفرُ للصفِّ المقدَّمِ ثلاثًا، وللثاني مرَّةً (1).
هذا حديث صحيح الإسناد على الوجوه كلِّها، إلّا أنَّ الشيخين لم يُخرجاه لعِلَّة الرواية عن العِرْباض، وهو مما قدَّمتُ فيه القولَ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 788 - على شرطهماحافظ طلحہ بابر
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ پہلی صف والوں کے لیے تین بار استغفار کرتے تھے اور دوسری صف والوں کے لیے ایک بار۔
یہ حدیث تمام پہلوؤں سے صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے سیدنا عرباض رضی اللہ عنہ کی روایت میں علت کی وجہ سے ترک کیا ہے جس کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد منقطع بين خالد بن معدان والعرباض كما سبق بيانه برقم (871).
درجۂ حدیث: (1) حدیث صحیح ہے مگر خالد بن معدان اور العرباض کے درمیان سند "منقطع" ہے جیسا کہ نمبر (871) پر واضح کیا گیا۔
درجۂ حدیث: (1) حدیث صحیح ہے مگر خالد بن معدان اور العرباض کے درمیان سند "منقطع" ہے جیسا کہ نمبر (871) پر واضح کیا گیا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 883 سے ماخوذ ہے۔