المستدرك على الصحيحين
كتاب الإمامة وصلاة الجماعة— امامت اور باجماعت نماز کی کتاب
مِنْ حُسْنِ الصَّلَاةِ إِقَامَةُ الصَّفِّ باب: نماز کی خوبصورتی میں سے صفوں کو درست قائم کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 884
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا أبو علي عُبيد الله بن عبد المجيد الحَنَفي، حدثنا ابن أبي ذِئْب، عن الأسوَد بن العلاء بن جاريَةَ الثَّقَفي، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "مِن حين يَخرُج أحدُكم من منزلِه إلى مسجدِه فرِجلٌ تكتب حَسَنةً، وأخرى تَمحُو سيئةً" (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، فقد احتَجَّ بحديث الأسود بن العلاء عن أبي سلمة عن أبي هريرة: "البئرُ جُبَارٌ" (3)، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 789 - على شرط مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو اس کا ایک قدم نیکی لکھتا ہے اور دوسرا قدم گناہ مٹاتا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) حديث صحيح، وهذا إسناد قوي.
درجۂ حدیث: (2) حدیث صحیح ہے اور اس کی سند قوی ہے۔
وأخرجه أحمد 14/ (8257) و 15/ (9575) و 16/ (10203)، والنسائي (786)، وابن حبان (1622) من طرق عن ابن أبي ذئب، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (8257 /14 وغیرہ)، نسائی (786) اور ابن حبان (1622) نے ابن ابی ذئب کے مختلف طریقوں سے روایت کیا ہے۔
وهو بمعناه عند البخاري (477) و (647)، ومسلم (661) (272) من طريق أبي صالح، عن أبي هريرة، وانظر "مسند أحمد" 12/ (7430).
متابعات و شواہد: یہ روایت ابوصالح عن ابی ہریرہ کی سند سے اسی معنی میں بخاری (477، 647) اور مسلم (661) میں موجود ہے۔
(3) هو عند مسلم برقم (1710) (46)، وقد أخرجه هو أيضًا والبخاري (1499) و (6912) من طريق ابن شهاب الزهري عن أبي سلمة - وقرنا به سعيد بن المسيب - عن أبي هريرة.
حوالہ / مصدر: (3) یہ امام مسلم کے ہاں نمبر (1710) پر ہے؛ انہوں نے اور امام بخاری (1499) نے اسے زہری عن ابی سلمہ و سعید بن المسیب عن ابی ہریرہ کی سند سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 884 سے ماخوذ ہے۔