المستدرك على الصحيحين
كتاب الإمامة وصلاة الجماعة— امامت اور باجماعت نماز کی کتاب
بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي الظُّلَمِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ باب: اندھیرے میں مسجدوں کی طرف چل کر جانے والوں کو قیامت کے دن کامل نور کی خوشخبری دو۔
حدیث نمبر: 868
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدُّورِي، حدثنا إسحاق بن منصور السَّلُولي، أخبرنا إسرائيل، عن سِمَاك، عن جابر بن سَمُرة قال: كان مؤذِّنُ النبي ﷺ يؤذِّن ثم يُمهِل، فإذا رأَى النبيَّ ﷺ قد أقبَلَ أخَذَ في الإقامة (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم بن الحجَّاج، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 773 - على شرط مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے مؤذن اذان دیتے اور پھر تھوڑا انتظار کرتے، جب وہ دیکھتے کہ نبی کریم ﷺ تشریف لا رہے ہیں تو تب اقامت شروع کرتے تھے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن. وهو مكرر (734)، وأخرجه مسلم بنحوه كما سلف.
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند "حسن" ہے۔ یہ نمبر (734) کی تکرار ہے، اور امام مسلم نے اس کے ہم معنی روایت تخریج کی ہے۔
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند "حسن" ہے۔ یہ نمبر (734) کی تکرار ہے، اور امام مسلم نے اس کے ہم معنی روایت تخریج کی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 868 سے ماخوذ ہے۔