حدیث نمبر: 8665M
فحدَّثَناه الحسن بن يعقوب العَدل، حدثنا السَّرِيُّ بن خُزيمة، حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا أبانُ بن يزيد العطّار، حدثنا عاصم، عن زِرٍّ، عن حُذيفة قال: قام رسول الله ﷺ مَقامًا (1) فلم يَدَعْ شيئًا إلّا ذكره إلى أن تقوم الساعة، عَقَلَه من عقلَه، ونَسِيَه من نسيه (2).
حافظ طلحہ بابر

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک مقام پر کھڑے ہوئے اور آپ ﷺ نے قیامت قائم ہونے تک کی کوئی بھی چیز ایسی نہ چھوڑی جس کا تذکرہ نہ فرمایا ہو، اسے یاد رکھنے والے نے یاد رکھا اور بھولنے والا بھول گیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الفتن والملاحم / حدیث: 8665M
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن كسابقه» [ترقيم الرساله 8665M]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) من قوله: "أخبرنا بما يكون بعد مقامه" في الحديث السابق إلى هنا سقط من (ز) و (ب)، واستدركناه من (ك) و (م).
نوٹ / توضیح: پچھلی حدیث کے الفاظ "أخبرنا بما يكون بعد مقامه" سے لے کر یہاں تک کا حصہ نسخہ (ز) اور (ب) سے ساقط ہے، جسے ہم نے نسخہ (ك) اور (م) سے مکمل کیا ہے۔
(2) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن كسابقه.
درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے، اور یہ سند پچھلی سند کی طرح "حسن" ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8665 سے ماخوذ ہے۔