حدیث نمبر: 866
حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أحمد بن إبراهيم بن مِلْحان، حدثنا يحيى بن بُكَير، حدثنا الليث، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبي عُبَيدة، عن سعيد بن يَسَار (2)، أنه سمع أبا هريرة يقول: قال رسول الله ﷺ: "لا يتوضَّأُ أحدُكم فيُحسِنَ وضوءَه، ويُسبِغَه، ثم يأتيَ المسجدَ لا يريدُ إلَّا الصلاةَ فيه، إلَّا تَبشبَشَ اللهُ به كما يتبشبشُ أهلُ الغائب بغائبِهم" (3).
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی جب اچھی طرح مکمل وضو کرتا ہے، پھر صرف نماز کے ارادے سے مسجد آتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے آنے پر ایسے ہی خوش ہوتا ہے جیسے کسی غائب شخص کے گھر والے اس کے آنے پر خوش ہوتے ہیں۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الإمامة وصلاة الجماعة / حدیث: 866
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لجهالة أبي عبيدة راويه عن سعيد بن يسار
تخریج حدیث «إسناده ضعيف لجهالة أبي عبيدة راويه عن سعيد بن يسار، وجهّله الدارقطني في "العلل" 11/ 9» [ترقيم الرساله 866] [ترقيم الشركة 776/1]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) من قوله: "حدثنا أبو بكر" إلى هنا سقط من المطبوع.
(توضیح): (2) "حدثنا ابوبکر" سے لے کر یہاں تک کا حصہ مطبوعہ سے گر گیا ہے۔
(3) إسناده ضعيف لجهالة أبي عبيدة راويه عن سعيد بن يسار، وجهّله الدارقطني في "العلل" 11/ 9.
درجۂ حدیث: (3) سعید بن یسار سے روایت کرنے والے "ابوعبیدہ" کے مجہول ہونے کی وجہ سے سند ضعیف ہے۔ دارقطنی نے بھی "العلل" میں انہیں مجہول کہا ہے۔
وأخرجه أحمد 13/ (8065) و 14/ (8487) و 15/ (9842) من طرق عن الليث بن سعد، بهذا الإسناد. وانظر ما قبله.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (8065 /13 وغیرہ) نے لیث بن سعد کے مختلف طریقوں سے اسی واسطے کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اس سے پہلے والی روایت دیکھیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 866 سے ماخوذ ہے۔