حدیث نمبر: 8659
قال عبد الله: وأخبرني مالكُ بن مغول، عن نافع، عن ابن عمر: أنه قال لرجل يسألُه عن القتال مع الحَجَّاج أو مع ابن الزُّبير، فقال له ابن عمر: مع أيِّ الفريقين قاتلتَ فقُتِلتَ، ففى لَظَى (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک شخص سے، جو ان سے حجاج بن یوسف یا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے ساتھ مل کر لڑنے کے بارے میں سوال کر رہا تھا، فرمایا: ”تم ان دونوں گروہوں میں سے جس کے ساتھ بھی مل کر لڑو گے اور قتل ہو جاؤ گے تو تمہارا ٹھکانہ بھڑکتی ہوئی آگ «لَظَى» (جہنم) میں ہوگا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الفتن والملاحم / حدیث: 8659
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8659]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
وأخرجه نعيم بن حماد في "الفتن" (425) قال: سمعت من يذكر عن مالك بن مغول، عن نافع، عن ابن عمر.
حوالہ / مصدر: اسے نعیم بن حماد نے "الفتن" (425) میں روایت کیا ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے ایک شخص سے سنا جو مالک بن مغول عن نافع عن ابن عمر ذکر کر رہا تھا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8659 سے ماخوذ ہے۔