حدیث نمبر: 8549
أخبرنا أبو العباس قاسم بن القاسم السَّيّاري بمرو، حدثنا أبو الموجِّه، أخبرنا عَبْدانُ، أخبرنا عبدُ الله، أخبرنا نافع بن عمر الجُمَحِيّ، عن أُمَيَّة بن صفوان، عن أبي بكر بن أبي زهير الثَّقفي، عن أبيه قال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول في خُطبته: "يا أيُّها الناس، تُوشكون أن تعرفوا أهل الجنة من أهل النار"، أو قال: "خيارَكم من شرِارِكم" فقال رجل من الناس: بِمَ يا رسول الله؟ قال: "بالثَّنَاءِ الحَسَنِ والثناءِ السيِّئ، أنتم شهودٌ بعضُكم على بعض" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8345 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوبکر بن ابی زہیر ثقفی رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے خطبے میں یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! تم عنقریب جنتیوں کو دوزخیوں سے پہچان لو گے“، یا فرمایا: ”اپنے میں سے بہترین کو برے لوگوں سے پہچان لو گے،“ تو ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کس چیز کے ذریعے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اچھی اور بری تعریف کے ذریعے، کیونکہ تم ایک دوسرے پر گواہ ہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الفتن والملاحم / حدیث: 8549
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 8549] [ترقيم الشركة 8447] [ترقيم العلميه 8345]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن. وقد سلف عند المصنف برقم (418).
درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح لغیرہ" اور یہ سند "حسن" ہے۔ یہ مصنف کے ہاں نمبر (418) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8549 سے ماخوذ ہے۔