المستدرك على الصحيحين
كتاب الرقى والتمائم— دم اور تعویذات کے احکام
الدُّعَاءُ عِنْدَ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ باب: بیمار پرسی کے وقت کی دعا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 8491
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حَدَّثَنَا يحيى بن محمد بن يحيى حَدَّثَنَا مسدَّد. وحدثنا علي بن حَمْشاذَ، حَدَّثَنَا أبو المثنَّى، حَدَّثَنَا محمد بن المِنْهال؛ قالا: حَدَّثَنَا يزيد بن زُرَيع، حَدَّثَنَا مَعمَر، عن الزُّهْري، عن أنس بن مالك: أنَّ رسول الله ﷺ كَوَى أسعدَ بن زُرَارة من الشَّوكة (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8286 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کو ”شوکۃ“ (ایک قسم کی سرخی یا ورم) کی وجہ سے داغا تھا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح لكن من رواية الزهري عن أبي أمامة بن سهل بن حُنيف كما تقدَّم تقريره عند الرواية السالف برقم (4920).
درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے لیکن زہری کی روایت سے جو ابو امامہ بن سہل بن حنیف سے مروی ہے، جیسا کہ گزشتہ روایت نمبر (4920) میں اس کی تقریر (تفصیل) گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے لیکن زہری کی روایت سے جو ابو امامہ بن سہل بن حنیف سے مروی ہے، جیسا کہ گزشتہ روایت نمبر (4920) میں اس کی تقریر (تفصیل) گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8491 سے ماخوذ ہے۔