المستدرك على الصحيحين
كتاب الطب— طب کا بیان
لَا تَحْمُوا الْمَرِيضَ شَيْئًا باب: بیمار کو زبردستی کسی چیز سے پرہیز نہ کرواؤ
حدیث نمبر: 8455
أخبرنا عبد الله بن جعفر الفارسي، حَدَّثَنَا يعقوب بن سفيان، حَدَّثَنَا إسحاق بن محمد الفَرْوي، حَدَّثَنَا إسماعيل بن جعفر، عن عُمَارة بن غَزِيّة، عن عاصم بن عمر بن قَتادة بن النُّعمان، عن محمود بن لَبيد، عن قَتَادة بن النعمان، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "إذا أحبَّ الله عبدًا حَمَاهُ الدنيا كما يَظَلُّ أحدُكم يَحْمِي سَقِيمَه الماءَ" (5).
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے دنیا (کی آلودگیوں) سے اس طرح بچاتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے بیمار کو پانی سے بچاتا ہے (تاکہ وہ اسے نقصان نہ پہنچائے)۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(5) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل إسحاق بن محمد الفروي، وقد توبع فيما سلف برقم (7652).
درجۂ حدیث: حدیث صحیح ہے، اور یہ سند متابعات و شواہد میں اسحاق بن محمد الفروی کی وجہ سے "حسن" ہے۔
اہم نکتہ: نمبر (7652) پر ان کی متابعت گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: حدیث صحیح ہے، اور یہ سند متابعات و شواہد میں اسحاق بن محمد الفروی کی وجہ سے "حسن" ہے۔
اہم نکتہ: نمبر (7652) پر ان کی متابعت گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8455 سے ماخوذ ہے۔