حدیث نمبر: 8444
أخبرنا أبو عمرو عثمان بن عبد الله بن السَّمَّاك ببغداد، حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن محمد بن منصور الحارثي، حَدَّثَنَا مُعاذ بن هشام، حدثني أبي، عن قَتَادة، عن أبي عبد الله البَحْرانيّ، عن زيد بن أرقَمَ قال: سمعت نبيَّ الله ﷺ يَنعَتُ الزيتَ والوَرْسَ من ذات الجَنْب. قال قتادة: يُلَدُّ (2) من جانبه الذي يشتكيه (3).
هذا حديث عالي الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8240 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اللہ کے نبی ﷺ کو سنا کہ آپ ﷺ ذات الجنب (پھیپھڑوں کی تکلیف) کے لیے زیتون کے تیل اور ورس کا نسخہ بیان فرما رہے تھے۔ قتادہ نے کہا: (اسے استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ) اسے اس جانب سے منہ میں ڈالا جائے جس طرف تکلیف ہو۔
یہ حدیث عالی الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطب / حدیث: 8444
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف، وقد سلف برقم (7632)» [ترقيم الرساله 8444] [ترقيم الشركة 8342] [ترقيم العلميه 8240]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) تحرَّف في نسخنا الخطية غير (ك) إلى: يكد.
نوٹ / توضیح: نسخہ (ک) کے علاوہ دیگر قلمی نسخوں میں یہ لفظ تحریف ہو کر "یکد" بن گیا ہے۔
(3) إسناده ضعيف، وقد سلف برقم (7632).
درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے، اور یہ نمبر (7632) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8444 سے ماخوذ ہے۔