المستدرك على الصحيحين
كتاب الحدود— اسلامی سزاؤں کے متعلق روایات
أَحَادِيثُ قَطْعِ يَدِ السَّارِقِ باب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احادیث کا تذکرہ
ما حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتَيبة، حدَّثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا جَرير، عن منصور، عن عطاء ومجاهد، عن أيمن - قال: وكان أيمنُ رجلًا يُذكَر منه خيرٌ - قال: لا تُقطَع يدُ السارق في أقلَّ من ثمن المِجَنِّ، وكان ثمنُ المِجَنِّ يومئذٍ دينارًا (1). فأيمنُ ابن أمِّ أيمن الصحابيُّ أخو أسامة لأمِّه أجلُّ وأنبلُ أن يُنسَب إلى الجهالة، فيقال: كان رجلًا يُذكر منه خيرٌ، إنما يقال مثلُ هذه اللفظة لمجهولٍ لا يُعرَف بالصُّحبة، على أنَّ جَريرًا قد أوقَفَه على أيمنَ هذا، ولم يُسنِده.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8144 - سكت عنه الذهبي في التلخيصمنصور، عطاء اور مجاہد سے روایت ہے اور وہ ایمن سے روایت کرتے ہیں —ان کا کہنا ہے کہ ایمن ایک ایسے شخص تھے جن کا ذکر خیر کے ساتھ کیا جاتا ہے— انہوں نے کہا: چور کا ہاتھ ڈھال کی قیمت سے کم پر نہیں کاٹا جاتا اور اس وقت ڈھال کی قیمت ایک دینار تھی، پس ام ایمن کے بیٹے ایمن جو کہ صحابی ہیں اور اسامہ کے مادری بھائی ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ بلند مرتبت اور جلیل القدر ہیں کہ انہیں گمنامی کی طرف منسوب کیا جائے اور ان کے متعلق یہ کہا جائے کہ ”وہ ایک ایسے شخص تھے جن کا ذکر خیر کے ساتھ کیا جاتا ہے“، ایسی بات تو صرف اس مجہول کے لیے کہی جاتی ہے جس کی صحبتِ رسول معروف نہ ہو، علاوہ ازیں جریر نے اس روایت کو اسی ایمن پر موقوف رکھا ہے اور اسے مرفوع (سنداً متصل) نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
متابعات و شواہد: اور اسے نسائی (7395) نے قتیبہ بن سعید سے، انہوں نے جریر بن عبد الحمید سے، اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔