المستدرك على الصحيحين
كتاب الحدود— اسلامی سزاؤں کے متعلق روایات
الْإِيمَانُ قَيْدُ الْفَتْكِ باب: ایمان دھوکے سے قتل کرنے کے خلاف رکاوٹ ہے
حدیث نمبر: 8236
أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله بن عتَّاب العَبْدي ببغداد، حدثنا أحمد بن عبيد الله النَّرْسي، حدثنا عمرو بن عاصم الكِلَابي، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن علي بن زيد، عن سعيد بن المسيّب، عن مروان بن الحَكَم، قال: دخلتُ مع معاوية على أمَّ المؤمنين عائشةَ، فقالت: يا معاويةُ، قتلتَ حُجْرًا وأصحابَه، وفعلتَ الذي فعلتَ، أمَا تَخشَى أن أَخبَأَ لك رجلًا فيقتلَك؟ قال: لا، إني في بيتَ أمانٍ، سمعتُ رسول الله ﷺ يقول: "الإيمانُ قَيَّدَ الفَتْكَ، لا يَفْتِكُ مُؤمنٌ" (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8038 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
مروان بن حکم سے روایت ہے کہ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا تو انہوں نے فرمایا: اے معاویہ! تم نے حجر اور ان کے ساتھیوں کو قتل کیا اور جو کچھ تم نے کیا سو کیا، کیا تمہیں اس بات کا ڈر نہیں کہ میں کسی شخص کو چھپا کر بٹھا دوں جو تمہیں قتل کر دے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں، میں امن والے گھر میں ہوں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایمان نے دھوکے سے قتل کرنے کو پابند کر دیا ہے، مومن دھوکے سے قتل نہیں کرتا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن في الشواهد من أَجل علي بن زيد: وهو ابن جدعان. وسلف الحديث مكررًا مختصرًا برقم (6097).
درجۂ سند: شواہد کی وجہ سے یہ سند "حسن" ہے، اس کی (کمزوری کی) وجہ علی بن زید ہیں—جو ابن جدعان ہیں۔ یہ حدیث پہلے (نمبر 6097) پر مختصر اور مکرر گزر چکی ہے۔
درجۂ سند: شواہد کی وجہ سے یہ سند "حسن" ہے، اس کی (کمزوری کی) وجہ علی بن زید ہیں—جو ابن جدعان ہیں۔ یہ حدیث پہلے (نمبر 6097) پر مختصر اور مکرر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8236 سے ماخوذ ہے۔