المستدرك على الصحيحين
كتاب الفرائض— وراثت کے متعلق روایات
أَلْحِقُوا الْمَالَ بِالْفَرَائِضِ فَمَا بَقِيَ فَلِأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ باب: وراثت کا مال حق داروں کو دو، اور جو باقی بچ جائے وہ قریبی مرد رشتہ دار کا ہے
حدیث نمبر: 8174
فأخبرَناه أبو يحيى السَّمَرقندي، حدثنا محمد بن نصر، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا سفيان بن عُيينة (2). وأما حديثُ ابن جُرَيج:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وراثت کے مال کو اس کے حقداروں تک پہنچاؤ، پھر جو فرائض سے بچ جائے وہ سب سے قریبی مرد کا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه سعيد بن منصور (288) عن سفيان بن عيينة، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے سعید بن منصور (288) نے سفیان بن عیینہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه سعيد بن منصور (288) عن سفيان بن عيينة، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے سعید بن منصور (288) نے سفیان بن عیینہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8174 سے ماخوذ ہے۔