المستدرك على الصحيحين
كتاب الإمامة وصلاة الجماعة— امامت اور باجماعت نماز کی کتاب
مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ فَلَمْ يَأْتِهِ فَلَا صَلَاةَ لَهُ إِلَّا مِنْ عُذْرٍ باب: جس نے اذان سنی اور بغیر عذر مسجد نہ آیا اس کی نماز نہیں۔
حدیث نمبر: 815
ما حدَّثَناه أبو نصر أحمد بن سهل الفقيه ببُخارَى، حدثنا قيس بن أُنَيف، حدثنا قُتيبة بن سعيد، حدثنا جَرِير، عن أبي جَنَاب، عن مَغْراء العَبْدِي، عن عَدِيِّ بن ثابت، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ: "من سَمِعَ المنادي فلم يَمنَعْه من اتِّباعه عذرٌ، فلا صلاةَ له" قالوا: وما العذرُ؟ قال: "خوف أو مرضٌ" (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے پکارنے والے (مؤذن) کو سنا اور کسی عذر نے اسے (مسجد کی طرف) جانے سے نہ روکا، تو اس کی نماز (کامل) نہیں۔“ صحابہ نے پوچھا: عذر کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”خوف یا بیماری۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف لضعف أبي جناب: وهو يحيى بن أبي حيَّة الكلبي. جرير: هو ابن عبد الحميد.
درجۂ حدیث: (1) ابوجناب (یحییٰ بن ابی حیہ الکلبی) کے ضعف کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے۔
فنی نکتہ: جریر سے مراد ابن عبدالحمید ہیں۔
وأخرجه بنحو هذا اللفظ أبو داود (551) عن قتيبة بن سعيد بهذا الإسناد. وانظر تتمة تخريجه فيه.
حوالہ / مصدر: اسے اسی طرح کے الفاظ کے ساتھ ابوداؤد (551) نے قتیبہ بن سعید کی سند سے اسی واسطے کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 815 سے ماخوذ ہے۔