المستدرك على الصحيحين
كتاب الرقاق— دل کو نرم کرنے والی روایات
أَرْبَعٌ إِذَا كَانَ فِيكَ لَا يَضُرُّكُ مَا فَاتَكَ مِنَ الدُّنْيَا باب: اگر تم میں چار باتیں ہوں تو دنیا کی چھن جانے والی چیزیں تمہیں نقصان نہیں پہنچائیں گی
حدیث نمبر: 8077
أخبرنا محمد بن عبد الله الزاهد، حدثنا أبو بكر بن أبي الدنيا القرشي، حدثنا إسحاق بن كعب، حدثنا عبَّاد بن العوَّام، عن محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة قال: قال النبيُّ ﷺ: "ما يزالُ البلاءُ بالمؤمنِ والمؤمنةِ في جسدِه ومالِه حتى يَلقَى الله تعالى وما عليه خطيئةٌ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7879 - على شرط مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مومن مرد اور مومنہ عورت پر اس کے جسم اور مال میں آزمائشیں برابر آتی رہتی ہیں یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن إسحاق بن كعب: هو مولى بني هاشم أبو يعقوب البغدادي، قال أبو حاتم: صدوق، وكتب عنه كما في "الجرح والتعديل" 2/ 232.
درجۂ حدیث: اس کی سند حسن ہے۔
فنی نکتہ / علّت: اسحاق بن کعب (مولائے بنی ہاشم ابو یعقوب بغدادی) کے بارے میں ابو حاتم نے فرمایا: وہ سچے (صدوق) ہیں اور ان سے حدیث لکھی گئی ہے، جیسا کہ ’الجرح والتعدیل‘ (2/ 232) میں ہے۔
وهو في كتاب "المرض والكفارات" لابن أبي الدنيا برقم (40).
حوالہ / مصدر: یہ روایت ابن ابی الدنیا کی کتاب ’المرض والکفارات‘ میں نمبر (40) پر موجود ہے۔
وانظر ما سلف برقم (1297).
اہم نکتہ: جو پیچھے نمبر (1297) پر گزر چکا ہے اسے ملاحظہ کریں۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8077 سے ماخوذ ہے۔