حدیث نمبر: 8054
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حدثنا علي بن الحسن الهِلالي، حدثنا محمد بن جَهْضَم، حدثنا إسماعيل بن جعفر، عن عُمارة بن غَزِيَّة، عن عاصم بن عمر بن قَتَادة، عن محمود بن لَبِيد، عن قَتَادةَ بن النُّعمان قال: قال رسولُ الله ﷺ: "إذا أَحَبَّ الله عبدًا، حَمَاهُ الدنيا كما يَحمِي أحدُكم مريضَه الماءَ (2) " (3).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7857 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت فرماتا ہے تو اسے دنیا (کی لذتوں) سے اس طرح بچاتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے مریض کو پانی سے بچاتا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الرقاق / حدیث: 8054
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في الجملة، وقد سلف الكلام عليه برقم (2007)» [ترقيم الرساله 8054] [ترقيم الشركة 7956] [ترقيم العلميه 7857]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) تحرف في (ك) و (م) إلى: الدنيا.
نوٹ / توضیح: نسخہ (ک) اور (م) میں یہ لفظ تحریف ہو کر "الدنیا" بن گیا ہے۔
(3) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في الجملة، وقد سلف الكلام عليه برقم (2007)
درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے، اور یہ سند مجموعی طور پر (فی الجملہ) "حسن" ہے، اس پر کلام پیچھے (رقم: 2007) پر گزر چکا ہے۔
وسيأتي تخريجه من طريق إسماعيل بن جعفر برقم (8455)، فانظره هناك.
نوٹ / توضیح: اور اس کی تخریج اسماعیل بن جعفر کے طریق سے آگے (رقم: 8455) پر آئے گی، پس اسے وہاں دیکھ لیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8054 سے ماخوذ ہے۔