المستدرك على الصحيحين
كتاب الإمامة وصلاة الجماعة— امامت اور باجماعت نماز کی کتاب
الْأَمْرُ بِالِاطْمِئْنَانِ وَاعْتِدَالِ الْأَرْكَانِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز میں اطمینان کے ساتھ ٹھہرنے اور تمام ارکان کو درست ادا کرنے کا حکم۔
حدیث نمبر: 803
فأخبرَناه أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي حدثنا إسماعيل بن إبراهيم، عن محمد بن إسحاق، حدثني علي بن يحيى بن خلّاد بن رافع الأنصاري أحدُ بني زُرَيق، عن أبيه، عن عمِّه رِفاعة بن رافع قال: بَيْنا نحن عند رسول الله ﷺ في المسجد، إذْ أقبلَ رجلٌ من الأنصار بعد أن فَرَغَ رسولُ الله ﷺ من الصلاة، فصلَّى ثم أقبلَ حتى قام على رسول الله ﷺ فسلَّم عليه، فقال: "وعليكَ، ارجع فصلِّ فإنك لم تصلِّ" فذكر الحديث (2). وأما حديث إسماعيل بن جعفر:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس مسجد میں موجود تھے کہ انصار کا ایک شخص آیا، اس وقت رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہو چکے تھے، اس نے نماز پڑھی اور پھر رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر سلام کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: «وَعَلَيْكَ، ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ» ”اور تم پر بھی سلام ہو، واپس جاؤ اور نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن إسحاق.
درجۂ حدیث: حدیث صحیح ہے، اور یہ سند محمد بن اسحاق کی وجہ سے "حسن" درجے کی ہے۔
وأخرجه أبو داود (860) عن مؤمَّل بن هشام، عن إسماعيل - وهو ابن عُليّة - بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابوداؤد نے (860) میں مؤمل بن ہشام عن اسماعیل بن عُلیہ کے طریق سے روایت کیا ہے۔
درجۂ حدیث: حدیث صحیح ہے، اور یہ سند محمد بن اسحاق کی وجہ سے "حسن" درجے کی ہے۔
وأخرجه أبو داود (860) عن مؤمَّل بن هشام، عن إسماعيل - وهو ابن عُليّة - بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابوداؤد نے (860) میں مؤمل بن ہشام عن اسماعیل بن عُلیہ کے طریق سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 803 سے ماخوذ ہے۔