المستدرك على الصحيحين
كتاب الأضاحي— قربانی کے متعلق روایات
إِنَّ الْجَذَعُ يُوفِي مِمَّا يُوفِي مِنْهُ الثَّنِيُّ . باب: جذع (چھ ماہ کا دنبہ) وہی کفایت کرتا ہے جو ثنی (ایک سال کا جانور) کرتا ہے
حدیث نمبر: 7733
حَدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أبو المثنّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا عبد الأعلى، حدثنا محمد بن إسحاق، حدثنا يزيد بن عبد الله بن قُسَيط، عن سعيد ابن المسيّب، عن أمِّ سَلَمة زوجِ النبيِّ ﷺ، قالت: لأَن أُضحِّيَ بجَذَع من الضَّأْن، أحبُّ إليَّ من أن أُضحِّيَ بمُسِنَّة من المَعْز (3). وقد أُسنِد هذا الحديثُ عن أبي هريرة:
حافظ طلحہ بابر
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میرے نزدیک بھیڑ کے جذعہ (چھ ماہ کے بچے) کی قربانی کرنا بکری کی مسنہ (دو سالہ جانور) کی قربانی کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) خبر صحيح كسابقه، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن إسحاق: وهو ابن يسار.
درجۂ حدیث: یہ بھی پچھلی روایت کی طرح صحیح ہے، اور محمد بن اسحاق (بن یسار) کی موجودگی کی وجہ سے یہ سند 'حسن' کے درجے پر ہے۔
درجۂ حدیث: یہ بھی پچھلی روایت کی طرح صحیح ہے، اور محمد بن اسحاق (بن یسار) کی موجودگی کی وجہ سے یہ سند 'حسن' کے درجے پر ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7733 سے ماخوذ ہے۔