المستدرك على الصحيحين
كتاب البر والصلة— نیکی اور بھلائی کے کام
الْمَرْءُ عَلَى دِينِ خَلِيلِهِ فَلْيَنْظُرْ مَنْ يُخَالِلُ باب: انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہذا دیکھو کہ تم کس سے دوستی کر رہے ہو
حدیث نمبر: 7507
حدّثنا أبو عمرو عثمان بن أحمد الدَّقّاق ببغداد، حدّثنا جعفر بن الزِّبرِقان، حدّثنا أبو عامر العَقَديّ، حدّثنا زهير بن محمد العَنَبريّ، حدَّثني موسى بن وَرْدان، أنه سمع أبا هريرة يقول: قال رسول الله ﷺ: "المرءُ على دينِ خَليلِه، فليَنظُرْ أحدُكم من يُخالُّ" (1). وقد رُوي عن أبي الحُباب سعيد بن يسار عن أبي هريرة:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہٰذا تم میں سے ہر ایک کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔“
اور یہ حدیث ابوحباب سعید بن یسار کے واسطے سے بھی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: