حدیث نمبر: 748
حدَّثناه محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا محمد بن إسماعيل بن مِهْران، حدثنا أبو الطاهر وأبو الرَّبيع قالا: حدثنا ابن وهب، أخبرني ابن لهيعة، عن عبيد الله بن أبي جعفر، عن نافع، عن ابن عمر، أنَّ النبي ﷺ قال: "مَن أَذَّن اثنتي عشرةَ سنةً وَجَبَت له الجنةُ، وكُتِبَ له بكل أذانٍ ستون حسنةً، وبكل إقامةٍ ثلاثون حسنةً" (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 737 - استشهد به مسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے بارہ سال تک اذان دی اس پر جنت واجب ہوگئی، اور اسے ہر اذان کے بدلے ساٹھ نیکیاں اور ہر اقامت کے بدلے تیس نیکیاں ملتی ہیں۔“
امام حاکم فرماتے ہیں کہ اس کی تائید ابن لہیہ کی روایت سے بھی ہوتی ہے جس سے امام مسلم نے استشہاد کیا ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / أول كتاب الصلاة / حدیث: 748
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن،عبد الله بن لهيعة» [ترقيم الرساله 748] [ترقيم الشركة 742] [ترقيم العلميه 737]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن عبد الله بن لهيعة - وإن كان سيئ الحفظ - رواية عبد الله بن وهب عنه صالحة. وانظر ما قبله.
درجۂ حدیث: اس کی سند حسن ہے۔
فنی نکتہ / علّت: اگرچہ عبد اللہ بن لہیعہ سوءِ حفظ (کمزور حافظے) کا شکار ہیں، لیکن عبد اللہ بن وہب کی ان سے روایت کردہ احادیث معتبر اور درست (صالح) سمجھی جاتی ہیں۔
نوٹ / توضیح: ماقبل کی بحث بھی ملاحظہ فرمائیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 748 سے ماخوذ ہے۔