المستدرك على الصحيحين
كتاب البر والصلة— نیکی اور بھلائی کے کام
ارْحَمُوا أَهْلَ الْأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ أَهْلُ السَّمَاءِ باب: تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم فرمائے گا
حدیث نمبر: 7465
أخبرني عبد الله بن الحسين القاضي، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا، همَّام، عن قَتَادةَ، عن أبي ميمونة، عن أبي هريرة قال: قلتُ: يا رسول الله، إنِّي إذا رأيتُك طابَتْ نفسي وقَرَّتْ عيني، فأنبِئْني من كلِّ شيء، قال: "كلُّ شيءٍ خُلِقَ من ماء" قال: قلتُ: أنبِئْني عن أمرٍ إذا عملتُ به دخلتُ الجنَّة، قال: "أَفْشِ السلامَ، وأَطعِمِ الطعامَ، وصِلِ الأرحامَ، وقُمْ بالليل والناسُ نِيامٌ، ثم ادخُلِ الجنَّةَ بسلام" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7278 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جب میں آپ کو دیکھتا ہوں تو میرا جی خوش ہو جاتا ہے اور میری آنکھیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں، پس مجھے ہر چیز کے بارے میں بتائیے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر چیز پانی سے پیدا کی گئی ہے“، وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: مجھے کسی ایسے عمل کے بارے میں بتائیے جسے کرنے سے میں جنت میں داخل ہو جاؤں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”سلام کو عام کرو، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو اور رات کو اس وقت (عبادت کے لیے) کھڑے ہو جب لوگ سو رہے ہوں، پھر سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. وسلف برقم (7351).
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
حوالہ / مصدر: یہ روایت پہلے نمبر (7351) پر گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
حوالہ / مصدر: یہ روایت پہلے نمبر (7351) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7465 سے ماخوذ ہے۔