المستدرك على الصحيحين
كتاب البر والصلة— نیکی اور بھلائی کے کام
ارْحَمُوا أَهْلَ الْأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ أَهْلُ السَّمَاءِ باب: تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم فرمائے گا
حدیث نمبر: 7466
حدثنا إبراهيم بن فِراس الفقيه بمكة حرسها الله تعالى، حدثنا بكر بن سهل، حدثنا محمد بن بكّار بن بلال، حدثنا سعيد بن بَشير، عن قَتَادةَ، عن عِكْرمة، عن ابن عباس، عن النبيِّ ﷺ: قال: "مكتوبٌ في التوراة: مَن سرَّه أن تطولَ حياتُه، ويُزادَ في رزقه، فليصِلْ رَحِمَه" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما اتفقا على حديث يونس بن يزيد عن الزُّهْري عن أنس:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7279 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تورات میں لکھا ہے: جسے یہ بات پسند ہو کہ اس کی زندگی لمبی ہو اور اس کے رزق میں اضافہ کر دیا جائے، اسے چاہیے کہ وہ صلہ رحمی کرے۔“
یہ حدیث اس سیاق کے ساتھ صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف یونس بن یزید کی زہری سے اور انہوں نے سیدنا انس سے روایت کردہ حدیث پر اتفاق کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده ضعيف لضعف بكر بن سهل وسعيد بن بشير.
درجۂ حدیث: اس کی سند بکر بن سہل اور سعید بن بشیر کے ضعیف ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
وأخرجه البزار (1880 - كشف الأستار)، والطبراني في "الكبير" (11822)، و "مسند الشاميين" (2634)، وابن عساكر في "تاريخ دمشق" 27/ 403 و 5/ 378 من طريقين عن محمد بن بكار بن بلال بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے بزار (1880 - کشف الاستار)، طبرانی نے "المعجم الکبیر" (11822) اور "مسند الشامیین" (2634)، اور ابن عساکر نے "تاریخ دمشق" (27/ 403 اور 5/ 378) میں دو طریقوں سے محمد بن بکار بن بلال سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7466 سے ماخوذ ہے۔