حدیث نمبر: 7435
حدثنا بكر بن محمد الصَّيرَفي بمَرْو، حدثنا أبو قِلابةَ (ح) وحدثنا علي بن حَمْشاذ العَدْل، حدثنا الحسن بن سهل المُجَوَّز، حدثنا أبو عاصم، عن ابن جُريج، حدثني محمد بن طلحة بن عبد الله بن عبد الرحمن، عن أبيه، عن معاوية بن جاهِمةَ: أنَّ جاهمةَ أَتى النبيَّ ﷺ، فقال: إني أردتُ أن أغزوَ، وجئتُ أَستشيرُك، فقال: "ألك والدةٌ"؟ قال: نعم، قال: "اذْهَبْ فَالزَمْها، فإنَّ الجنةَ عند رِجلَيها" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7248 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا معاویہ بن جاہمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جاہمہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: میں جہاد کا ارادہ رکھتا ہوں اور آپ ﷺ سے مشورہ کرنے آیا ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہاری ماں زندہ ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ اور ان کی خدمت میں لگے رہو کیونکہ جنت ان کے قدموں تلے ہے“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب البر والصلة / حدیث: 7435
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن، وسلف برقم (2533).» [ترقيم الرساله 7435] [ترقيم الشركة 7344] [ترقيم العلميه 7248]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن، وسلف برقم (2533).
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند حسن ہے، اور یہ پہلے نمبر (2533) پر گزر چکا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7435 سے ماخوذ ہے۔