حدیث نمبر: 7388
حدثنا أحمد بن كامل بن خلف القاضي، حدثنا عبد الله بن رَوْح المَدائني، حدثنا شَبَابة بن سَوَّار، حدثنا أبو زَبْر عبد الله بن العلاء بن زَبْر، حدثنا الضحَّاك بن عبد الرحمن بن عَرْزَب، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "إِنَّ أَولَ ما يُحَاسَبُ به العبدُ يومَ القيامة أن يُقال له: ألم أَصحَّ لك جسمَك، وأَروِكَ من الماء البارد؟ " (3).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7203 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن بندے سے (نعمتوں کے متعلق) سب سے پہلے جو حساب لیا جائے گا وہ یہ ہے کہ اس سے کہا جائے گا: کیا ہم نے تمہارے جسم کو تندرست نہیں رکھا تھا، اور کیا ہم نے تمہیں ٹھنڈے پانی سے سیراب نہیں کیا تھا؟“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الأشربة / حدیث: 7388
درجۂ حدیث محدثین: إسناده جيد
تخریج حدیث «إسناده جيد، وأخرجه الترمذي (3358) عن عبد بن حميد، عن شبابة بن سوار، بهذا الإسناد. وقال: حديث غريب وأخرجه ابن حبان (7364) من طريق الوليد بن مسلم، عن عبد الله بن العلاء به.» [ترقيم الرساله 7388] [ترقيم الشركة 7299] [ترقيم العلميه 7203]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده جيد. وأخرجه الترمذي (3358) عن عبد بن حميد، عن شبابة بن سوار، بهذا الإسناد. وقال: حديث غريب وأخرجه ابن حبان (7364) من طريق الوليد بن مسلم، عن عبد الله بن العلاء به.
درجۂ حدیث: اس کی سند "جید" (عمدہ) ہے۔
حوالہ / مصدر: اسے ترمذی نے (3358) میں عبد بن حمید سے، انہوں نے شبابہ بن سوار سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا اور اسے "حدیث غریب" کہا۔ ابن حبان نے بھی (7364) میں ولید بن مسلم کے طریق سے، انہوں نے عبداللہ بن العلاء سے اسے روایت کیا ہے۔
وانظر حديث أبي هريرة السالف برقم (7355).
اہم نکتہ: اس سلسلے میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی سابقہ حدیث نمبر (7355) ملاحظہ فرمائیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7388 سے ماخوذ ہے۔