المستدرك على الصحيحين
كتاب الأحكام— احکام کا بیان
الصِّدْقُ طُمَأْنِينَةٌ وَالْكَذِبُ رِيبَةٌ باب: سچائی اطمینان کا باعث ہے اور جھوٹ شک و اضطراب کا
حدیث نمبر: 7224
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا محمد بن أحمد بن أنس القرشي، حدثنا عبد الله بن بكر السَّهمي، حدثنا هشام، عن يحيى بن أبي كَثير، عن زيد بن سلَّام، عن جَدِّه ممطور، عن أبي أُمامة، قال: قلتُ: يا رسولَ الله، ما الإثمُ؟ قال: "إذا حاكَ في صدرِكَ شيءٌ فدَعْه" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7047 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! گناہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہارے سینے میں کوئی بات کھٹکنے لگے تو اسے چھوڑ دو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح، وسلف من طريق عبد الله بن بكر السهمي برقم (2201)، وانظر (33).
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے، اور یہ پہلے عبد اللہ بن بکر السہمی کے طریق سے رقم (2201) پر گزر چکی ہے؛ مزید دیکھیے (33)۔
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے، اور یہ پہلے عبد اللہ بن بکر السہمی کے طریق سے رقم (2201) پر گزر چکی ہے؛ مزید دیکھیے (33)۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7224 سے ماخوذ ہے۔