المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
الرَّضَاعُ فِي الْكِبَرِ كَانَ خَاصَّةً لِسَالِمٍ باب: بالغ عمر میں رضاعت کا حکم خاص طور پر سالم کے ساتھ مخصوص تھا
حدیث نمبر: 7076
حدَّثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدَّثنا بَحْر بن نَصْر، حدَّثنا عبد الله بن وهب، حدَّثنا الليث بن سعد، عن يحيى بن سعيد، عن عَمْرة بنت عبد الرحمن، عن سهلةَ امرأة أبي حذيفة: أنها ذَكَرت لرسولِ الله ﷺ سالمًا مولى أبي حذيفةَ ودخولَه عليها، فزعمت: أنَّ رسولَ الله ﷺ أمرَها أن تُرضِعَه، فأرضعته وهو رجلٌ بعدما شَهِدَ بدرًا (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6902 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
سیدہ سہلہ رضی اللہ عنہا (زوجہ ابوحذیفہ) سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم کے اپنے پاس آنے جانے کا تذکرہ کیا، تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ انہیں اپنا دودھ پلا دیں، چنانچہ انہوں نے سالم کو دودھ پلایا جبکہ وہ غزوہ بدر میں شرکت کے بعد ایک مرد بن چکے تھے۔