المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ سَهْلَةَ بِنْتِ سُهَيْلٍ امْرَأَةِ أَبِي حُذَيْفَةَ بْنِ عُتْبَةَ باب: سیدہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا کا بیان، جو سیدنا ابو حذیفہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ تھیں
حدیث نمبر: 7075
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدَّثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدَّثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: ومن نِساءِ بني عامر بن لؤي سهلةُ بنت سُهيل بن عمرو بن عبد شمس بن عبد وَدّ بن نصر بن مالك بن حِسْل، وكانت ممن هاجرت معَ زوجِها أبي حذيفةَ إلى أرض الحبشة، فولدت له بالحبشةِ محمدَ بن أبي حذيفة.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا مصعب بن عبداللہ زبیری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو عامر بن لوئی کی خواتین میں سیدہ سہلہ بنت سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہا بھی شامل ہیں، وہ ان خواتین میں سے تھیں جنہوں نے اپنے شوہر ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ سرزمینِ حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی، اور حبشہ میں ہی ان کے ہاں محمد بن ابی حذفیہ کی ولادت ہوئی۔