المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ أَوَّلِ مَنْ هَاجَرَ بَعْدَ لُوطٍ وَإِبْرَاهِيمَ باب: حضرت لوط اور حضرت ابراہیم علیہما السلام کے بعد سب سے پہلے ہجرت کرنے والوں کا ذکر
حدیث نمبر: 7022
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق قال: عاشت رقية حتى تزوجها عثمان، ووُلِدَ من رقيّة غلامٌ يُسمَّى عبد الله، ومات وهو صغير، وكان عثمان يُكنى بعد ذلك أبا عبد الله.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6850 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
محمد بن اسحاق سے مروی ہے، انہوں نے کہا: سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے نکاح میں رہیں اور ان کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام عبداللہ رکھا گیا، وہ بچپن ہی میں فوت ہو گیا تھا، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اس کے بعد ”ابو عبداللہ“ کی کنیت سے پکارے جاتے تھے۔