المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
وَفَاةُ زَيْنَبَ باب: سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی وفات کا ذکر
حدیث نمبر: 7011
فحدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالويه، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزبيري قال: كانت زينب بنت رسول الله ﷺ أسنّ بناته، وكان سبب وفاتها أنَّها لما أُخرجت من مكة إلى رسول الله ﷺ أدركها هبَّارُ بن الأسود ورجلٌ آخر، فدفعها أحدهما فيما قيل، فسقطت على صخرةٍ، فأسقطت حَمْلَها إذ كانت حاملةً، فأهراقَتِ الدَّمَ، فلم يزل بها وجعُها حتى ماتت منها.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6839 - حذفه الذهبي من التلخيصحافظ طلحہ بابر
سیدنا مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدہ زینب رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کی سب سے بڑی صاحبزادی تھیں، اور ان کی وفات کا سبب یہ بنا کہ جب وہ مکہ سے رسول اللہ ﷺ کی طرف ہجرت کے لیے نکلیں تو ہبار بن اسود اور ایک دوسرے شخص نے انہیں جا لیا، ان میں سے ایک نے انہیں دھکا دیا جس سے وہ ایک چٹان پر گر گئیں، وہ حاملہ تھیں اس لیے ان کا حمل ساقط ہو گیا اور خون بہنے لگا، وہ مسلسل اسی تکلیف میں مبتلا رہیں یہاں تک کہ اسی بیماری سے ان کا انتقال ہو گیا۔