المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
مَقُولَةُ النَّبِيِّ عِنْدَ مَوْتِ ابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنے بیٹے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی وفات پر ارشاد
حدیث نمبر: 6998
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالويه، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحربي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزبيري قال: بلغني أنَّ مارية أم ولد النَّبيّ ﷺ تُوفِّيَت بالمدينة سنة سبع عشرة، وصلى عليها أمير المؤمنين عمر بن الخطاب، ودفنت بالبقيع. ذكرُ سَلْمى مولاةِ رسولِ اللهِ ﷺ
حافظ طلحہ بابر
سیدنا مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ام ولد سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا کی وفات مدینہ منورہ میں سنہ 17 ہجری میں ہوئی، امیر المؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور وہ بقیع میں دفن کی گئیں۔