حدیث نمبر: 6892
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا موسى بن إسحاق القاضي، حَدَّثَنَا أبو بكر بن أبي شَيْبة ومحمد بن بكَّارٍ، قالا: حَدَّثَنَا يوسف بن يعقوب الماجِشُون، حدثني أبي، عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك، عن عائشة قالت: قلتُ: يا رسولَ الله، مَن مِن أزواجِك في الجنة؟ قال: "أَمَا إِنَّكِ منهنَّ" قالت: فخُيِّل لي أنَّ ذاك أنه لم يتزوَّجْ بِكرًا غيري (2). صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6743 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ کی ازواج میں سے کون جنت میں ہو گی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”خبردار! یقیناً تم انہی میں سے ہو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”تو میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ آپ ﷺ نے میرے سوا کسی کنواری خاتون سے نکاح نہیں فرمایا تھا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6892
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 6892] [ترقيم الشركة 6812] [ترقيم العلميه 6743]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
وأخرجه ابن حبان (7096) عن حامد بن محمد بن شعيب، عن محمد بن بكار بن الريان، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن حبان (7096) نے حامد بن محمد بن شعیب سے، انہوں نے محمد بن بکار بن ریان سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وانظر (6878).
نوٹ / توضیح: حدیث نمبر (6878) ملاحظہ کریں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6892 سے ماخوذ ہے۔