المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ أَبِي هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا ابو ہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6835
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: أبو هاشم بن عُتبة بن رَبيعة بن عبد شمس بن عبد مَنَاف، أمُّه خُناس بنت مالك بن المُضرِّب بن حُجَير بن عبد بن مَعِيص بن عامر بن لؤي، وكان أعورَ، فُقِئت عينُه يومَ اليرموك، تُوفي أبو هاشم في زمن معاوية.
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ ابو ہاشم بن عتبہ بن ربیعہ بن عبد شمس بن عبدمناف (ان کا نسب ہے)، ان کی والدہ خناس بنت مالک بن مضرب بن حجیر بن عبد بن معصی بن عامر بن لوی تھیں، ان کی ایک آنکھ جنگِ یرموک میں ضائع ہو گئی تھی، اور ابو ہاشم کی وفات حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ہوئی۔