حدیث نمبر: 6814
أخبرنا أبو العبّاس المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عُبيد الله (2) ابن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن البراء بن عازب قال: أولُ من قَدِمَ من المهاجرين مصعبُ بن عُمير، ثم قَدِمَ علينا بعدَه عمرو بن أم مَكْتوم الأعمى (1).
حافظ طلحہ بابر

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مہاجرین میں سے سب سے پہلے جو ہمارے پاس (مدینہ) آئے وہ سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ تھے، پھر ان کے بعد ہمارے پاس نابینا صحابی سیدنا عمرو بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6814
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،وهو مكرر (6784).» [ترقيم الرساله 6814] [ترقيم الشركة 6734]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) تحرَّف في النسخ الخطية إلى: عبد الله.
فنی نکتہ / علّت: قلمی نسخوں میں یہ نام غلطی سے "عبد اللہ" لکھا گیا ہے۔
(1) إسناده صحيح. وهو مكرر (6784).
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے، اور یہ روایت آگے نمبر (6784) پر دوبارہ آئے گی۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6814 سے ماخوذ ہے۔