حدیث نمبر: 6813
حدثنا محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: عبدُ الله ابن أمِّ مكتوم، أمُّ مكتوم أُمُّه واسمُها عاتكةُ بنت عبد الله بن عَنْكَثة بن عامر بن مخزوم، وهو عمرو بن قيس بن زائدة بن الأصمِّ بن هَرِم (1) بن رَوَاحة بن عبد بن مَعِيص بن عامر بن لؤي. القولُ ما قاله مصعب، فقد أثبتَ له الاسمين جميعًا.
حافظ طلحہ بابر

مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام عاتکہ بنت عبداللہ بن عنکثہ بن عامر بن مخزوم تھا، اور وہ (خود) عمرو بن قیس بن زائدہ بن اصم بن ہرم بن رواحہ بن عبد بن معيص بن عامر بن لؤی ہیں؛ درست قول وہی ہے جو مصعب نے کہا کیونکہ انہوں نے ان کے دونوں نام ثابت کیے ہیں۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6813
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6813] [ترقيم الشركة 6733]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) تحرَّف في النسخ الخطية إلى: هارون.
فنی نکتہ / علّت: قلمی نسخوں میں یہ نام تحریف ہو کر "ہارون" ہو گیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6813 سے ماخوذ ہے۔