المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا سعد بن ربیع انصاری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6696
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبو عُلَاثة، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، حدثنا أبو الأسوَد، عن عُرْوة، في تسمية المسلمين الذين بايعوا رسولَ الله ﷺ بالعَقَبة من الأنصار من بني الحارث بن الخَزْرج: سعدُ بن الرَّبيع بن عمرو بن أبي زُهير بن مالك بن امرئ القيس بن ثعلبة بن كعب بن الخَزرَج بن الحارث، وهو نقيبٌ، وقد شهد بدرًا.
حافظ طلحہ بابر
عروہ سے انصار کے ان مسلمانوں کے ناموں کے تذکرہ میں جنہوں نے بیعت عقبہ میں رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی، روایت ہے کہ بنو حارث بن خزرج سے سعد بن ربیع بن عمرو بن ابی زہیر بن مالک بن امرء القیس بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث شامل تھے، وہ نقیب تھے اور انہوں نے غزوہ بدر میں بھی شرکت کی تھی۔