حدیث نمبر: 6666
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مُصعَب بن عبد الله الزُّبيري (3) قال: عتَّابُ بن أَسِيد بن أبي العِيصِ ابن أُميَّة بن عبد شَمْس بن عبد مَنَاف، وأمُّ عتّاب بن أَسِيد وخالد بن أَسِيدٍ زينبُ بنت أبي عَمرو بن أُميّة بن عبد شَمس، استَعمَل رسولُ الله ﷺ عتّابًا (4) على مكة، ومات رسول الله ﷺ وعتّابٌ عامله على مكة. وتُوفِّي عتّابُ بن أَسيدٍ بمكة في جُمادَى الآخرة سنةَ ثلاثَ عشرةَ.
حافظ طلحہ بابر

مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ: عتاب بن اسید بن ابی العیص بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف، ان کی والدہ زینب بنت ابی عمرو بن امیہ تھیں، رسول اللہ ﷺ نے عتاب (رضی اللہ عنہ) کو مکہ کا گورنر مقرر فرمایا تھا، اور جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو عتاب مکہ میں آپ ﷺ کے عامل (گورنر) تھے، ان کی وفات جمادی الآخرہ سنہ 13 ہجری میں مکہ مکرمہ میں ہوئی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6666
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6666] [ترقيم الشركة 6586]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) في "نسب قريش" ص 187.
حوالہ / مصدر: کتاب "نسب قريش" صفحہ 187۔
(4) في (ص): عتابًا عاملًا.
فنی نکتہ / علّت: نسخہ (ص) میں "عتابًا عاملًا" کے الفاظ درج ہیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6666 سے ماخوذ ہے۔