حدیث نمبر: 6298
وقد أخبرني عبد الله بن محمد بن زياد العَدْل قال: سمعت أبا بكر محمد بن إسحاق الإمامَ يقول؛ وذَكَرَ أبا هريرة فقال: كان من أكثر أصحابِه عنه روايةً فيما انتَشَرَ من روايتِه وروايةِ غيره من أصحاب رسول الله ﷺ مع مَخارِجَ صِحاحٍ. قال أبو بكر: وقد روى عنه أبو أيّوب الأنصاريُّ مع جلالةِ قَدْرِه ونزول رسول الله ﷺ عنده.
حافظ طلحہ بابر

امام ابوبکر محمد بن اسحاق سے مروی ہے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”وہ آپ ﷺ کے اصحاب میں سے ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے صحیح سندوں کے ساتھ کثرت سے روایتیں بیان کیں جو ان کی اور رسول اللہ ﷺ کے دیگر صحابہ کی مرویات میں پھیل گئیں۔“ ابوبکر کہتے ہیں: ”اور ان سے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے بھی روایت کی ہے باوجود اس کے کہ ان کا مقام بہت بلند ہے اور رسول اللہ ﷺ نے ہجرت کے وقت ان ہی کے ہاں قیام فرمایا تھا۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6298
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6298] [ترقيم الشركة 6231]