حدیث نمبر: 6223
حَدَّثَنَا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا عبد الله بن أحمد بن حَنبَل، حَدَّثَنَا أَبي، حَدَّثَنَا نوح بن يزيد، حَدَّثَنَا إبراهيم بن سعد قال: تُوفِّي سعدُ بن أبي وقّاص في زمن معاوية بعد حَجّتِه الأُولى، وهو ابن ثلاثٍ وثمانين سنة (3). قال أبو عبد الله: وأسلمَ سعدٌ وهو ابن تسعَ عشرةَ سنة.
حافظ طلحہ بابر

ابراہیم بن سعد سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی وفات سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں ان کے پہلے حج کے بعد ہوئی اور اس وقت ان کی عمر تریاسی سال تھی۔ امام حاکم فرماتے ہیں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ انیس سال کی عمر میں اسلام لائے تھے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6223
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات كسابقه
تخریج حدیث «رجاله ثقات كسابقه، وقد سلف برقم (6214).» [ترقيم الرساله 6223] [ترقيم الشركة 6160]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) رجاله ثقات كسابقه. وقد سلف برقم (6214).
درجۂ حدیث: سابقہ روایت کی طرح اس کے راوی بھی ثقہ ہیں اور یہ پہلے رقم (6214) پر گزر چکی ہے۔
وأبو عبد الله القائل: "وأسلم سعد … " من المحتمل أن يكون المصنّف، أو أن يكون أحمد بن حنبل، والله أعلم.
ناموں کی تحقیق: وہ "ابو عبد اللہ" جنہوں نے یہ کہا کہ "سعد اسلام لائے..."، اس بات کا احتمال ہے کہ وہ خود مصنف (امام حاکم) ہوں یا امام احمد بن حنبل ہوں، واللہ اعلم۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6223 سے ماخوذ ہے۔